کراچی:قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 16 دہشت گرد گرفتار
کراچی: (ملت آن لائن) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور رینجرز نے 2 روز قبل بلدیہ قائم خانی کالونی میں مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ملزمان کی سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ ارد گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر ملزمان نے چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ شرع کر دی تا ہم فائرنگ کے تبادلے کے بعد رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان استاد اسلم گروہ سے ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا