کراچی(اے پی پی)کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے لانڈھی کی مجیدکالونی میں ایک شخص پر فا ئرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان باآسانی فرار ہوگئے،واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقتول کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔