خبرنامہ سندھ

کراچی:لیاری سےعزیر بلوچ گروپ کے 4 ملزمان گرفتار

کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے لیاری میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری کے مختلف علاقوں سنگولین، سربازی محلہ اور وچھانی محلے میں سرچ آپریشن کیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان دستی بم حملوں سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں،آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان کے 5 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔