کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے لیاری میں میڈیکل اسٹور پر دستی بم حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ پیش آیا لیاری کے علاقے میراں ناکہ میں۔ لیاری میں میراں ناکہ کے قریب ایک میڈیکل اسٹور پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔