کراچی (ملت آن لائن)عالمی ادارہ صحت کے خصوصی مشن نے کراچی میں چکن گونیا کے مرض میں اضافے پر مختلف علاقوں کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہےکہ شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات تشویشنا ک ہیں۔شہر میں موجود اکثر طبی ماہرین کو چکن گونیا کی جانچ پڑتال کا علم ہی نہیں ہےاوروہ صرف علامات کی بنیاد پر علاج کررہے ہیں۔صورتحال ایسی رہی تو چکن گونیا سمیت دیگر امراض میں مزید اضافے کا خطرہ موجود ہے۔عالمی ادارہ صحت کے خصوصی مشن نے کراچی میں دو روز تک چکن گونیا سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا۔رپورٹ میں حکومت سندھ کو تجویز دی کہ مچھر مار اسپرے کے خصوصی انتظامات ضروری ہیں۔طبی ماہرین کو اس مرض سے متعلق تربیت دی جانی چاہیےاورصوبے میں فوری طور پر جدید لیبارٹری اور تربیت یافتہ عملے کی بھی ضرورت ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میڈیا کے ذریعے عوام میں چکن گونیا سے متعلق آگاہی مہم چلانے کا انتظام جلد کیا جائے۔