کراچی(اے پی پی)عمر کوٹ میں مبینہ طور پر خود کو جلانے والی خاتون 3 روز بعد کراچی میںانتقال کرگئی۔ ذرائع کےمطابق 3روز قبل کنری شہرکے محلہ امیرآباد میں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے سے تنگ 25 سالہ خاتون جیا مالا نے خودسوزی کی تھی ، جس کے بعد اسے علاج کے لیے کراچی لایا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ انتقال کرجانے والی خاتون کے ورثاء نے خاتون کےسسرال والوں پر اقدام قتل کا الزام لگایا ہے ، تاہم سسرال والوں کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے کے دوران خاتون نے خود کو آگ لگائی تھی ، واقعے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کرایا گیا ہے ۔