خبرنامہ سندھ

کراچی:مبینہ پولیس مقابلےمیں 2 ڈاکوہلاک

کراچی :(اے پی پی) کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق،دونوں ڈاکو ایک گھر سے ڈکیتی کرنے کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو مارے گئے۔ ملیرسٹی میں پولیس نے منگل کے روزایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم عدنان کے پاس سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔ درخشاں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔ تینوں ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث ہیں۔ ادھر موچکو پولیس نے کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے شفق نامی ملزم کو گرفتار کرکے اس سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ جبکہ صدر پولیس نے پاسپورٹ آفس کے قریب سے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ’ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے’۔