خبرنامہ سندھ

کراچی:متعدد وارداتوں میں مطلوب 3 ملزم گرفتار

کراچی:(آئی این پی)کراچی کورنگی میں شہری کو زخمی کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ خواجہ اجمیر نگری میں ہوٹل پر فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا ۔ محمود آباد اور گلبہار سے تین ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔ کورنگی میں 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے ۔ مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ خواجہ اجمیر نگری میں ہوٹل پر فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا ۔ محمود آباد میں پولیس کی کارروائی میں اے ٹی ایم مشینوں کے باہر لوٹ مار کرنے والا ملزم سعید برمی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گلبہار میں پولیس کی کارروائی میں 2 ملزم گرفتار کرلئے گئے ۔