کراچی(اے پی پی)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ایک مغوی بچہ بازیاب کرالیا۔صدرکے علاقے پریڈی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔قائد آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےمغوی بچے کو بازیاب کرالیا اور 4اغوا کارگرفتار کرلیے گئے۔ بچےکوایک ہفتےقبل شرافی گوٹھ سےاغوا کیا تھا۔