خبرنامہ سندھ

کراچی:مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 12 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقوں ملیر اور گڈاپ میں حساس اداروں اور پولیس نے کارروائی کرکے 12مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی سے تھا۔ کراچی کے مضافاتی علاقے پپری میں حساس اداروں اور ملیر پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق چھاپا گرفتار دہشت گردوں نعیم بخاری اور فاورق بھٹی عرف مثنیٰ کی نشاندہی پر مارا گیا۔ مقابلے کے دوران 8دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں سے 5دہشت گردوں کی شناخت ظاہر کردی گئی ہے۔ ان کے نام سہیل چشماٹو، خلیل، بلال، طلحہ اور عبدالسلام ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے کوکر بم اور اسلحے سمیت پولیس اور سکیورٹی اداروں کی وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ سہیل چشماٹو 3ڈی ایس پیز کے قتل میں ملوث ہے، قبضے سے ملنے والا اسلحہ سرکاری لگتا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 5کلاشنکوف اور3 پستول ملیں ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس بھی بر آمد ہوئی ہیں۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق کچھ دہشت فرار ہوگئے تھے، جنہیں بالآخر گڈاپ میں گھیر لیا گیا اور وہاں ہونے والے مقابلے میں مزید 4دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔