کراچی(آئی این پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے گل محمد لین میں رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 3 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروٕں نے لیاری گینگ وار کے مطلوب ملزمان کی تلاش میں سبزی منڈی میں کارروائی کی۔کارروائی کے دوران دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایک اور کارروائی کے دوران فقیر کالونی سے مبینہ طور پر لیاری گینگ وار کے دو ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔