خبرنامہ سندھ

کراچی:مختلف کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار

کراچی:(آئی این پی)کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مختلف کارروائیوں میں گیارہ ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔گلشن اقبال پولیس نے مدینہ کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے چارملزمان کو گرفتارکرلیا۔ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف، ایک ریپیٹر،ایک ہینڈ گرنیڈ،دو ڈیٹونیٹراوروائرلیس برآمدکرلیا۔۔ادھرگلزارہجری اسکیم تینتیس میں صبح سویرے کی گئی کارروائی میں بھی چارملزمان کوگرفتارکرلیا۔دوسری جانب کیماڑی سلطان آباد قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ایک اورکارروائی میں تین ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔گرفتار ملزمان میں سے دوکا تعلق کالعدم تنظیم جبکہ ایک کا تعلق لیاری گینگ وارسے ہے۔تینوں ملزمان کی گرفتاری پہلے سے گرفتار ملزما ن کی نشاندہی پرعمل میں آئی۔