کراچی:(آئی این پی)سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب کراچی سے حیدر آباد جانے والی مسافر کوچ ٹریلر سے ٹکرا گئی ، 2 افراد جاں بحق ، 12 سے زائد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں 2 خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں ۔ گڈاپ سٹی تھانے کی حدود ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث المعصوم کوچ ٹریلر سے ٹکرا گئی اور جائے وقوعہ پر کہرام مچ گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں مسافر کوچ میں سوار افراد لہولہان ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس ، گڈاپ سٹی پولیس اور ریسکیو اداروں کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور کوچ میں پھنسے ہوئے زخمیوں کو قریب واقع نجی ہسپتال منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال منتقلی کے دوران راستے ہی میں دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخمیوں میں 2 خواتین اور تین کم سن بچے بھی شامل ہیں ۔ چار زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال جبکہ دیگر کو سپر ہائی وے کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔