کراچی(اے پی پی)کراچی میں رینجرز نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔ منگھوپیر میں رینجرز سے مقابلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر منگھوپیر سلطان آباد میں ایک مکان پر چھاپا مارا گیا، جہاں موجود دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں 4دہشت گرد مارے گئےجبکہ رینجرزکے دو جوان زخمی ہوئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد شہر میں بڑی کارروائی کا منصوبہ رکھتے تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔