کراچی:(اے پی پی)منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ کراچی کےعلاقوں ملیراورغریب آبادمیں قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے کارروائی کرکے 10مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا ہے، ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں رینجرز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پرکارروائی کی۔ کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئیے گئے۔ کارروائی میں 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لےکرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر غریب آباد میں قانون نافذ کرنےوالےاداروں نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔