کراچی:(اے پی پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے 6 ملزمان کو حراست میں لےلیا۔ ناظم آباد سے نوکری دلانے کا جھانسا دے کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم پکڑا گیا۔ مواچھ گوٹھ سے لیاری گینگ وار کے 2 کارندے گرفتار ک رلیے گئے جو قتل کے مقدمےمیں مطلوب تھے۔نیو کراچی اور گلستان جوہر میں 2 منشیات فروشوں سمیت4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس نے ناظم آباد میں کارروائی کرکے مراد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم شہریوں کو نوکری اور کاروبار کا جھانسا دیکر لاکھوں روپے لوٹتا تھا۔