خبرنامہ سندھ

کراچی:نارتھ ناظم آباد کےسپراسٹورمیں فیومیگیشن سے ملازم جاں بحق

کراچی:نارتھ ناظم آباد کےسپراسٹورمیں فیومیگیشن سے ملازم جاں بحق
کراچی:(ملت آن لائن) سپراسٹورمیں فیومیگیشن کے بعد گیس بھرنے سے ایک ملازم جاں بحق جبکہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی، پولیس نے منیجر سمیت چارافراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ کراچی میں کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں فیومیگیشن سے ایک ملازم سید یحیحی جان سے گیا جبکہ درجن سے زائدافراد کی حالت غیر ہوگئی۔ اسٹورکے فلور مینجر نے بتایا فیومیگیشن سے متعددافرادکی حالت خراب ہوئی جبکہ یحیحی کومتلی آئی تو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ گھرکے واحد کفیل کی موت پراہلخانہ پھوٹ پھوٹ کرروتے رہے، یحیحی کے کزن نے واقعہ کو اسٹور انتظامیہ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ اسٹورانتظامیہ نےساراملبہ فیومیگیشن کمپنی پرڈال دیا جبکہ حیدری پولیس نے اسٹورمینیجرسمیت چارافراد کوحراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔