کراچی(آئی این پی )نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ مقابلے کے دوران ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے قلندریہ چوک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ملزم کا ساتھی فرارہوگیا جبکہ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے۔آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نےمقابلے میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کیلیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔