کراچی(اے پی پی)کراچی میں ناردن بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے سپرہائی وے ناردن بائی پاس موڑ کے قریب خالی مکان پر چھاپا مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، مبینہ دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔