خبرنامہ سندھ

کراچی:نرسری مارکیٹ کےگودام میں آگ لگ گئی

کراچی:(آئی این پی) کراچی میں نرسری مارکیٹ کی دکان کے ایک گودام میں آگ لگ گئی ۔ لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر راکھ ہوگیا ۔ کراچی کے علاقے نرسری مارکیٹ کی دکان کے ایک گودام میں اچانک آگ لگ گئی ۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے میں مصروف ہوگئیں ۔ آگ کو پھیلنے کے خدشے کے مدنظر فائر بریگیڈ کی مزید دو گاڑیاں طلب کی گئیں ۔ فائر بریگیڈ نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ آگ سے گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر راکھ ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔