کراچی(اے پی پی) نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والا شخص ملیر کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق نیپا چورنگی کے نامعلوم افراد نے ریسٹورنٹ پر فائرنگ کردی جس سے محسن احمد نامی شخص شدید زخمی ہوگیاجسے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ محسن احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےہسپتال میں ہلاک ہوگیا،مقتول ملیر کا رہائشی تھا۔