خبرنامہ سندھ

کراچی‘وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ درج

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں ضلع وسطی میں نفرت انگیز وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں ایک بار پھر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے خلاف وال چاکنگ کردی گئی ہیں۔ایس پی لیاقت آباد ثاقب ابراہیم کے مطابق ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ سرکاری مدعیت میں عزیزآباد تھانے میں درج کیا گیا مقدمہ سیاسی جماعت کے کارکنان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب شہر میں اینک بار پھر وال چاکنگ کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے وال چاکنگ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کے خلاف کی گئی۔