کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے ٹاور کے قریب ایک کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کار کوجزوی نقصان پہنچا، جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔