کراچی:( اے پی پی )کراچی میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔اہل محلہ نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کراچی میں گارڈن کے علاقے عثمان آباد میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش اہل محلہ نے ناکام بنادی۔ ذرائع کے مطابق تین ملزمان پانچ سالہ بچی کو اغوا کرکے قریبی گھر میں لے گئے۔ بچی کے شور مچانے پر اہل محلہ موقعے پر پہنچ گئے، لوگوں نے ملزمان کو پکڑ لیا تاہم دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مظاہرین نے ایک ملزم کو زندہ جلانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا، اہل محلہ نے تھانے کے باہر شدید احتجاج کیا اور ایک موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔ادھر شادمان ٹاون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا، جبکہ شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔