خبرنامہ سندھ

کراچی:پانی وبجلی بند شہریوں کااحتجاج

کراچی:(آئی این پی ) شہر قائد کے باسیوں کا صبر جواب دینے لگا۔ پانی اور بجلی کی بندش کے ستائے شہریوں نے مکا چوک پر احتجاجی دھرنا دیا اور روڈ بلاک کردی۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوں کی ادائیگی کی باوجود بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث معمو لات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا اور منتشر ہو گئے۔