کراچی (اے پی پی)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر کیا جانے والا احتجاج پولیس اورمظاہرین کے مذاکرات کامیاب ہونےپر ختم کردیاگیاہے۔ اس سے قبل سفاری پارک کےاطراف میں پولیس کارروائیوں اور گرفتاریوںکے خلاف علاقہ مکین احتجاج کر رہے تھے،مشتعل افراد نے یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا تھا۔کامیاب مذاکرات کے بعد ٹریفک بھی بحال ہوگیا۔