خبرنامہ سندھ

کراچی:پولیس مقابلوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار

کراچی:پولیس مقابلوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار

کراچی: (ملت آن لائن) پولیس کے مطابق انڈسٹریل ایریا، عوامی اور لانڈھی میں ہوئے مقابلوں میں 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے نور گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور قیوم آباد اسٹاپ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری شفاف انداز میں ہونی چاہیے کیونکہ یہ مسئلہ بڑا اہم ہے لیکن ہر ایک کو بیانات کی حد تک اس میں دلچسپی ہے۔ سندھ اسمبلی میں مردم شماری کے نتائج پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مردم شماری کا عمل شروع ہوا کچھ شکایتیں آئیں، میں نے کہا تھا کہ مردم شماری شفاف انداز میں ہونی چاہیے کیونکہ یہ مسئلہ بڑا اہم ہے لیکن ہر ایک کو بیانات کی حد تک ہی مردم شماری میں دلچسپی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہے کہ اتنے اہم ایشو پر حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے اراکین کی ایوان میں تعداد انتہائی کم ہے، قائد حزب اختلاف بھی ایوان میں نہیں ہیں جب کہ میں اپنی مصروفیات ترک کرکے اسمبلی پہنچا ہوں۔ مردم شماری سے متعلق کچھ تجاویز دی تھیں، پینسل سے فارم بھرنے پر اعتراض کیا تھا جب کہ ہم نے فارم 2 کی کاپی مانگی تاکہ ریکارڈ تو ہمیں ملے، مردم شماری نو سال تاخیر سے ہوئی، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کے عبوری نتائج پیش کیے گئے، میں جو کوشش کرسکتا تھا وہ کی لیکن ہم مردم شماری کو روک نہیں سکتے تھے۔