کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے صدر میں پولیس کارروائی کے دوران کالعدم القاعدہ برصغیر کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزموں قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ، شاہ فیصل کالونی میں گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق پریڈی پولیس نے ایم اے جناح روڈ صدر میں مقابلے کے بعد چار دہشت گردوں رضا اللہ خان ، حسن ، حسنین اور زین کو گرفتار کر لیا گیا ان کاتعلق القاعدہ برصغیر سے ہے ، چاروں دہشتگرد حافظ شاہد گروپ کے کارندے ہیں ، ملزمان سے 4 کلودھماکا خیز مواد ،4 ایس ایم جی رائفلز اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر چھا پہ مار کے سات افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی نشان دہی پر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں بھی بر آمد کی گئی ہیں ۔ گلستان جوہر میں تین روز قبل نیب کے افسر نے اہلکاروں کے ہمراہ گلستان جوہر میں ادکارہ شگفتہ اعجاز کے پارلر میں توڑ پھوڑ کی اور سیکورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ نیب کے افسر اوصاف تالپور اور ان کی اہلیہ کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے ۔