خبرنامہ سندھ

کراچی:پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

کراچی:(آئی این پی) پی آئی بی پولیس نے باجوڑی پاڑہ میں کاروائی کے دوران منشیات فروش نذیر شاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 12 سو گرام سے زائد چرس بر آمد کر لی جبکہ الفلاح پولیس نے ایک مفرور ملزم محمد فیصل کو دھر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ڈیفنس کے علاقے درخشاں میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔