کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے ڈاکس میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ کراچی کے علاقے ڈاکس مچھر کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ۔ پولیس کے مطابق مقتول مید سید کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملیر سعود آباد کوثر ٹائون میں سرچ آپریشن کرکے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ بوٹ بیسن میں پولیس نے کارروائی کرکے دو سٹریٹ کریمنلز کو دھر لیا ۔