خبرنامہ سندھ

کراچی:ڈی ایس پی کےگھرکےباہرفائرنگ

کراچی:(آئی این پی ) گلستان جوہر کراچی میں دہشتگردوں نے پولیس افسر کے گھر پر فائرنگ کردی۔۔ڈی ایس پی کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔قمر احمد کا کہنا ہے دہشت گرد پولیس والوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے ۔ شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 16 میں رہائش پذیر پولیس ڈی ایس پی قمر احمد کے گھر پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سے اتر کر ایک نامعلوم ملزم کو ڈی ایس پی قمر کے گھر فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈی ایس قمر بھی فائرنگ کی آواز سن کر گھر سے نکلے اور جوابی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ ڈی ایس پی قمر کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تعداد 3 سے چار تھی اور وہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے ۔اسطرح کے واقعے نے ان کا حوصلہ اور بڑھادیا ہے۔