کراچی(اے پی پی)کراچی کے علاقے کورنگی کے ابراہیم حیدری گوٹھ میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈحکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ گاڑیاں اور عملہ آگ بجھانے کیلئے روانہ ہوگیا ۔ فائربریگیڈ عملہ آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔