خبرنامہ سندھ

کراچی:کٹی پہاڑی کےقریب پولیس کا چھاپہ، 3 منشیات فروش گرفتار

کراچی:(آئی این پی) کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب پولیس نے چھاپہ مار کر 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ خفیہ اطلاعات پر پولیس نے کٹی پہاڑی پر کارروائی کی اور تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں محمد زادہ،عامر اور گل زادہ شا مل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔