کراچی:(آئی این پی )کراچی کے علاقے کیماڑی میں آئل کی پائپ لائنوں سے آئل چوری کرنے والے گروہ کی حساس اداروں نے فہرست تیار کرلی۔کراچی کے علاقے کیماڑی سے روزانہ کروڑوں روپے مالیت کا تیل پائپ لائینوں سے چوری کیا جاتا ہے۔حساس اداروں نے پائپ لائنوں سے تیل چوری کرنے والے گروہ کی فہرست تیار کرلی۔رپورٹ کے مطابق 5 گروہ پائپ لائنوں سے آئل چوری کرنے میں ملوث ہیں۔تیل چوری کرنے میں ظہور پٹھان، بسمہ اللہ پٹھان،بابا شمروز، رضا خان، ممتاز شاہ کے گروہ سرگرم ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ گروہ تیل چوری میں مقامی ملازمین کی مدد لیتے ہیں اور روزانہ سیکڑوں گیلن تیل چوری کرتے ہیں۔ ملوث گروہ سپلائی لائن سے تیل چوری کرکے آئل ٹینکرز بھرتے ہیں۔