کراچی:گجرنالےسے13 سالہ ریحان کی لاش 20 گھنٹےبعد مل گئی
کراچی:(ملت آن لائن)کراچی کے علاقے بفرزون میں گذشتہ روز گجرنالے میں گرنے والے 13 سالہ ریحان کی لاش 20 گھنٹے بعد نیوی کے غوطہ خوروں نے نکال لی۔کراچی کے علاقے کے بی آر سوسائٹی کے نالے میں گزشتہ روز ڈوبنے والے 13 سالہ ریحان کی لاش نیوی کے غوطہ خوروں نے نکال لی۔ قوت گویائی سے محروم معصوم ریحان پاؤں سلپ ہونے پر نالے میں جاگرا تھا۔ چھوٹے بھائی نے اہلخانہ کو اطلاع دی تو محلے داروں اور گھر والوں نے اسے تلاش کرنے کی اپنی سی کوشش کی۔ ڈی ایم سی اور متعلقہ اداروں کو اطلاع بھی دی لیکن ریسکیو آپریشن بروقت شروع نہ ہوسکا۔ ڈی ایم سی کا عملہ شاول نیوی کی غوطہ خور ٹیم کے ہمراہ اگلے دن موقع پر پہنچا اور نالے سے کچرا نکالنا شروع کیا۔ ڈی ایم سی حکام نے حادثے کا ملبہ نالوں کے کنارے رہنے والوں پر ہی ڈال دیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں۔