خبرنامہ سندھ

کراچی:گرفتارافراد کا 12 مئی میں 4 افراد کےقتل کا اعتراف

کراچی: (آئی این پی) گرفتار سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کاشف نے جے آئی ٹی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کر دیئے۔ وڈیو بیان کے مطابق ملزم نے 12 مئی کو بلوچ کالونی اور ایف ٹی سی پل سے فائرنگ کی جس میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملزم نے 2008 میں سٹی کورٹ کے قریب طاہر پلازہ میں وکیلوں کو قتل کرنے سمیت ایم کیو ایم سے اختلاف پر طارق روڈ پر ایڈوکیٹ وحید احمد حسین کے قتل اور آفاق احمد کے وکیل سہیل انجم کو ندیم نصرت، فاروق سلیم اور وسیم اختر کی ہدایت پر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے طارق روڈ نورانی کباب کے پاس حماد صدیقی کے کہنے پر سنی تحریک کے 6 کارکنوں کو قتل کرنے کا بھی اعطراف کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کاشف قادر کا تعلق ایم کیو ایم سوسائٹی سیکٹر سے بتایا جاتا ہے۔