کراچی:(اے پی پی) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنے والے دارے نے اسٹریٹ کرمنل گرفتار کرلیا۔پولیس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اسٹریٹ کرائم کے خلاف میدان میں آگئے۔پرفیوم چوک کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرکے ملزم حمزہ کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ،جبکہ کارروائی کے دوران ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔ ملزم حمزاہ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم ملیرکے علاقے کا رہائشی ہے۔