کراچی:(اے پی پی)لائنز ایریا کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی انتخابی ریلی میں ایم کیوایم اور حقیقی میں تصادم ہوا، نتیجے میں متعدد کارکن زخمی ہوگئے، فاروق ستار کہتے ہیں کہ ان کے ووٹرز کو دھمکایا جارہا ہے۔ ایم کیوایم اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان اس وقت آمنے سامنے آگئے جب متحدہ کی ریلی لائنز ایریا سے نکلی،نعرے بازی سے شروع ہونے والا سلسلہ ہاتھا پائی تک جاپہنچا،ایک دوسرے پر لاٹھی، ڈنڈوں اور پتھروں کی بارش کردی گئی۔ رہنما ایم کیوایم فاروق ستار نے کہا کہ ان کے ووٹرز کو دھمکایا جارہا ہے کہ الیکشن کے روز گھروں سے باہر نہ نکلا جائے،ان کا کہنا تھا کہ انہیں سکون اطمینان کے ساتھ انتخابی مہم چلانے دی جائے۔