خبرنامہ سندھ

کراچی ،اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ، پانچ فرار

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پانچ فرار ہوگئے،ہلاک ڈاکو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ہفتے کو پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پانچ فرار ہوگئے،ہلاک ڈاکو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا،ہلاک ڈاکو سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔