خبرنامہ سندھ

کراچی ،رینجرز کا لیاقت آباد میں ایم کیو ایم لندن کے دفتر پر چھاپہ، اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

کراچی (ملت + آئی این پی) رینجرز ترجمان کے مطابق منگل کورینجرز کی بھاری نفری نے لیا قت آباد نمبر 4 میں واقع متحدہ قومی کوموومنٹ لندن کے دفتر پر چھاپہ مار کر 3 عدد رائفل ٹرپل ٹو ،3 عدد ایس ایم جی بنعہ 6 عدد میگزین،1 عدد رائفل جی تھری بمعہ4 عدد میگزین، 8 عدد پستول 30 بور بنعہ 4 میگزین اور 1800 ایس ایم جی راؤنڈز برآمد کرلئے۔ رینجرز ترجمان نے مزید بتایا کہ مزکورہ اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا جو متحدہ قومی موومنٹ لندن گروپ نے اپنے آفس میں چھایاہو اتھا اور اسلحہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عاصر نے تخریب کاری کیلئے چھپا یا رکھا تھا۔