خبرنامہ سندھ

کراچی ،سائٹ اے سے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے علاقے سائٹ اے سے پولیس نے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا‘ ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ جمعہ کو پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ اے سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد لیاقت علی اور شیر عالم سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے‘ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا ۔ (ن غ)