خبرنامہ سندھ

کراچی ،شہر قائد میں مردم شماری کی ٹیم نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) شہر قائد میں مردم شماری کی ٹیم نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ،دو ڈاکو گرفتار ہو گئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ کراچی کے علاقے ابو الحسن روڈ پر مردم شماری کی ٹیم اپنے کام میں مصروف تھی کہ وہاں تین ڈاکو وں نے آکر راہگیر کو لوٹنے کی کوشش کی جس کو مردم شماری کی ٹیم نے ناکام بنا دیا اور دو ڈاکوؤں کو پکڑ لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پکڑے گئے ڈاکوؤں کو رینجر ز نے اپنی حراست میں لے لیا۔