کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری جنرل ہسپتال میں چھاپامارکر ملزم ریاض بابل عرف بابلا کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم ریاض لیاری گینگ وار کا سہولت کار تھا۔ملزم کی نشاندہی پر بابا لاڈلہ گروپ کے کارندوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے تاہم بابا لاڈلہ گروپ کے کارندے ماما نثار اور ماما رشید گھروں سے فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ملزم ریاض بابل عرف بابلا کی نشاندہی پر پھول پتی لین سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔