خبرنامہ سندھ

کراچی ،ملیر کالابوٹ کے قریب وین اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ، پانچ زخمی

کراچی ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ملیر کالابوٹ کے قریب وین اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ریسکیو اور پولیس ذرائع نے بدھ کو اے پی پی کو بتایا کہ کالا بوٹ کے قریب وین اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 24سالہ طاہر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 5افراد آدم،علی،سرور،فرید اور جمیل زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے شخص کی میت اور زخمیوں کو جناح ہسپتاک منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتا ئی جارہی ہے۔پولیس نے حادثے کی جگہ پہنچ کر گاڑیوں کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔