خبرنامہ سندھ

کراچی ،کلفٹن پولیس کاسرچ آپریشن، 18 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجوگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے شانتی نگر میں شوہر بیوی کو فائرنگ سے قتل کرکے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔