خبرنامہ سندھ

کراچی ، گلستان جوہر بلاک 2 سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 2 سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی۔ مقتول کی شناخت عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلستان جوہر بلاک 2 سے ملنے والی لاش کی شناخت عبدالقادر کے نام سے ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج ہے۔ مقتول شاہراہ فیصل کے علاقے کا رہائشی اور آ ئل کمپنی میں ملازم تھا۔