خبرنامہ سندھ

کراچی: آصف علی زردار ی کی ڈاکٹر عاصم سے ملاقات، خیریت دریافت کی

کراچی (ملت + آئی این پی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب (کارڈیالوجی) میں ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کراچی میں نجی ہسپتال میں ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی جس کے بعد آصف زرداری بلاول ہاؤس روانہ ہوگئے ۔اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی ایک ہفتے میں ڈاکٹر عاصم حسین سے دوسری ملاقات ہے ۔