خبرنامہ سندھ

کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا

کراچی: (ملت+آئی این پی) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران نجی ائیرلائن کی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا،کوئی نقصان نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ٹرمینل 1 پر پیش آیا جب نجی ائیرلائن لینڈ کر رہی تھی کہ اس کا ٹائر پھٹ گیا۔ واقعے کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر کے طیارے کو رن وے سے ہٹا دیا گیا۔