خبرنامہ سندھ

کراچی: اسد کھرل اورطارق سیال کورینجرزکےحوالےکیاجائے،ڈی جی رینجرز

کراچی: (اے پی پی) وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے وزیرداخلہ سندھ پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث اسد کھرل اور طارق سیال کو رینجرز کے حوالے کیاجائے. وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت لاڑکانہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈی جی رینجرز،وزیرداخلہ سندھ،سینئروزیر مراد علی شاہ سمیت آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ نے شرکت کی. اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز نے وزیرداخلہ سندھ پرعدم اعتماد کا اظہار کیا،ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ اسد کھرل اور طارق سیال کو رینجرز کے حوالے کیاجائے،انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،اس طرح سے وزارتیں اور محکمے نہیں چلتے ہیں. اجلاس میں ذرائع کے مطابق لاڑکانہ سے کرپشن میں ملوث ملزم اسدکھرل کے فرار کی تحقیقات کافیصلہ کیا گیا ہے،ڈی پی او لاڑکانہ اورمتعلقہ پولیس افسران کےخلاف تحقیقات کی جائے گی،جبکہ ریجنرز نے بھی اسد کھرل کے فرار کی تحقیقات شروع کردی.