خبرنامہ سندھ

کراچی: القاعدہ کے 3 دہشت گرد گرفتار

کراچی: (آئی این پی) ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں عبدالسمیع خان، مظہرالسلام اور سہل اختر کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ گرفتار تنیوں دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے۔